23 جولائی، 2023، 10:41 AM

کربلا انسانی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے، علامہ جان علی شاہ کاظمی

کربلا انسانی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے، علامہ جان علی شاہ کاظمی

قم میں عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی معروف عالم دین علامہ سید جان علی شاہ کاظمی نے محرالحرام کی مجلسوں کو تربیت اور کردارسازی کا ذریعہ قرار دیا اور جوانوں کو ازدواجی زندگی میں حسینی اہداف اور عاشورائی دستور العمل کی پیروی کی تلقین کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حرم حضرت معصومہ علیہا السلام کے جوار (صحن فاطمیہ) میں عشرہ محرم کی مجالس سے اس سال پاکستانی معروف عالم دین علامہ سید جان علی شاہ کاظمی خطاب کر رہے ہیں۔  

عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید جان علی شاہ کاظمی نے محرالحرام کی مجلسوں کو تربیت اور کردارسازی کا ذریعہ قرار دیا اور جوانوں کو ازدواجی زندگی میں حسینی اہداف اور عاشورائی دستور العمل کی پیروی کی تلقین کی۔

انہوں نے عالم اسلامی کی گوں ناگوں مشکلات ذکر کرتے ہوئے اقتصادی چیلینجز کو سب سے اہم قرار دیا اور اس سلسلے میں دنیا بھر کے 50 کروڑ شیعیان حیدار کرار کو عوامی سطح پر نجف، کربلا، قم اور مشہد کے عتبات عالیہ کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے ذریعے موئثر اقتصادی نظام تشکیل دینے کی تجویز پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حجت الاسلام مولانا جان علی شاہ کاظمی نے پیروان اہل بیت علیہ السلام کی عالمی ڈیجیٹل کرنسی کی تجویز کے عملی فائدے پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بین الحکومتی چینل سے ہٹ کر خالص عوامی بنیادوں پر مومنین کے درمیان مستحکم رابطے کا نظام العمل وضع کرنے کو بھی وقت کا اہم تقاضا قرار دیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد امریکی ناجائز پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی 30 کروڑ آبادی رکھتے ہیں جب کہ شیعیان اہل بیت دنیا بھر میں 50 کروڑ کے لگ بھگ ہیں جو کہ نظام مرجعیت کے سائے تلے اقتصادی رابطے کا نظام وضع کرتے ہوئے امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے امریکا پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

News ID 1917971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha