22 جولائی، 2023، 10:26 AM

مسلمانوں کے عقائد کی توہین مہنگی پڑے گی، ایرانی اسپیکر قالیباف

مسلمانوں کے عقائد کی توہین مہنگی پڑے گی، ایرانی اسپیکر قالیباف

قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی پالیمنٹ کے سپیکر نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور عقائد کی توہین کرنے کی قیمت چکانا پڑے گی، سویڈش حکومت کو ان توہین کا جوابدہ ہونا چاہیے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق محمد باقر قالیباف نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے سے پہلے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم سویڈن کی حکومت کی طرف سے قرآن کریم کی دوبارہ توہین کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن کی حکومت اس کارروائی کی مخالفت کے اپنے دعوے میں دیانتدار نہیں ہے اور اس نے ایسی کارروائیوں کو روکنے کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں کیا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور ان کی رائے کی توہین کرنے کی قیمت چکانا ہوگی اور سویڈن کی حکومت کو ان بے حرمتیوں کا جواب دینا چاہیے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اس گھناؤنے فعل کی مذمت کے لیے کل ملک بھر میں ملت اسلامیہ کا احتجاج ایک بروقت، ضروری اور بر محل اقدام تھا۔ 
توقع ہے کہ مسلم حکومتیں بھی مسلم اقوام کی طرح ان شیطان صفت گستاخوں کے خلاف اپنے اتحاد اور مذہبی غیرت کا مظاہرہ کریں گی۔

News ID 1917958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha