مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مھاراشٹرا میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ کے ہونے والے واقعات میں بہت سے افراد مٹی کے ملبے کے نیچے دب گئے۔
رپورٹ کے مطابق ریاستی حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ابھی تک ہم نے لاشوں کی گنتی نہیں کی ہے لیکن اندازہ ہے کہ ابھی تک 12 سے 14 افرد کی لاشوں کو مٹی کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
مزید لوگوں کو دھونڈنے یا ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 50 افراد ملبے کے اندر موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ