17 جولائی، 2023، 11:22 AM

پاکستان،حکومت اگست میں برخاست کی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان،حکومت اگست میں برخاست کی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے آئینی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی اگست میں حکومت برخاست کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے قانونی مدت پوری ہونے سے اقتدار سے الگ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ القدس العربی نے جیو نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ شہباز شریف آیندہ مہینے میں اقتدار سے علیحدہ ہوکر نگران حکومت کو جگہ دیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کا بیان ان کے سابقہ موقف کے خلاف ہے کیونکہ انہوں نے قانونی وقت پورا ہونے تک عہدے پر براجمان رہنے کا کہا تھا۔ اگر مقررہ وقت سے پہلے پارلیمنٹ کو تحلیل کردے تو تین مہینے کے اندر انتخابات کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ کو حکومت ملے تو پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دے گی۔ 

انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر مسلم لیگ کے رہنماؤں کو جیل میں ڈالنے کا الزام لگایا۔ مسلم لیگ کے قائد اور دوسرے رہنما بدترین انتقامی کاروائی کا شکار ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے اور چار سالوں کے دوران ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہ کرسکے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو حال ہی میں تین ارب ڈالر کا قرضہ ملا ہے۔

News ID 1917851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha