16 جولائی، 2023، 11:19 AM

سرحد پار حملوں کا ذمہ دار طالبان ہیں، پاکستانی آرمی چیف

سرحد پار حملوں کا ذمہ دار طالبان ہیں، پاکستانی آرمی چیف

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ سرحد پار حملے ناقابل قبول ہیں اگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو پاکستانی سیکورٹی فورسز موثر انداز مین نمٹ لیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائیٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افغان طالبان کو موثر جواب دینے کا انتباہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج نے طالبان پر الزام لگایا ہے کہ افغان بارڈر پر جنگجووں کو محفوظ پناہ دینے میں ملوث ہیں اسی لئے پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستانی اہداف کے لئے بم نصب کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے موثر کاروائی کی جائے۔

پاکستانی فوج نے بیان میں مزید دھمکی دی ہے کہ یہ حملے ناقابل قبول ہیں اگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو پاکستانی سیکورٹی فورسز موثر انداز مین نمٹ لیں گی۔

فوج نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا نہایت تشویشناک ہے جس کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔

پاکستانی فوج اور آرمی چیف کا بیان ایسے وقت میں جاری ہوا ہے جب جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں جنگجووں کے حملے کے بعد کاروائی کرکے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے بھی سرحد پار دہشت گردی کے خلاف بیان میں کہا تھا کہ پاکستان افغان طالبان کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کو کبھی تحمل نہیں کرے گا اور ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ تحریک طالبان کے جنگجووں نے پرامن پناہ گاہیں تلاش کی ہیں جس کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ افغان حکمران جماعت کو چاہئے کہ تحریک طالبان کو فعالیت کرنے سے روکے۔

News ID 1917834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha