12 جولائی، 2023، 3:08 PM

صدر رئیسی کا کینیا میں ایرانی ایجادات و ٹیکنالوجی مرکز کا دورہ

صدر رئیسی کا کینیا میں ایرانی ایجادات و ٹیکنالوجی مرکز کا دورہ

صدر آیت اللہ رئیسی نے کینیا میں ایران کے ایجادات و ٹیکنالوجی ہاؤس کا دورہ کیا، جو کہ تعلیمی مصنوعات کی برآمدات کی ترقی کے اہم مراکز میں سے ایک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت آیت اللہ رئیسی نے افریقی ممالک کے دورے کے دوران کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایران کے انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ہاؤس کا دورہ کیا۔

اس مرکز میں 35 سے زائد ایرانی تعلیمی اداروں نے ادویات، طبی آلات، زراعت، تعمیرات اور فن تعمیر کے شعبوں میں اپنی مصنوعات کو متعارف کراکے کینیا کو برآمد کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کینیا کے صدر نے آیت اللہ رئیسی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس ایرانی مرکز کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے اسے کینیا کے نوجوانوں کو علم اور ٹیکنالوجی کی طرف لانے کی ذریعہ قرار دیا تھا۔

News ID 1917770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha