7 جولائی، 2023، 12:09 PM

عید غدیر کے موقع پر ایران میں 821 بیڈز پر مشتمل "غدیر ہسپتال" کا افتتاح

عید غدیر کے موقع پر ایران میں 821 بیڈز پر مشتمل "غدیر ہسپتال" کا افتتاح

طبی، تعلیمی اور میڈیکل خدمات کا حامل "غدیر میگا ہوسپٹل" ایران کا دوسرا سب سے بڑا جدید سہولیات سے لیس ہسپتال ہے جس کا آج جمعے کے دن یوم غدیر کی مناسبت سے صدر آیت اللہ رئیسی کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "غدیر میگا ہسپتال" کی تعمیر کا منصوبہ تجریش کے شہداء ہسپتال ڈویلپمنٹ پلان کی شکل میں2011 میں صحت کے شعبے کے ایک مخیر نے 6000 مربع میٹر کی اراضی پر شروع کیا تھا۔ 2014 میں یہ پروجیکٹ 5 فی صد کام کی پیشرفت کے ساتھ مزید تکمیل کے لئے معروف تعمیراتی ادارے "خاتم الانبیاء" کو سونپ دیا گیا۔

غدیر میگا ہسپتال جدید سہولیات سے لیس بین الاقوامی معیار کا طبی مرکز ہے جو 5 بلاکس اور 13 منزلہ عمارت پر مشتمل 62,000 مربع میٹر کا انفراسٹرکچر رکھتا ہے جس میں بین الاقوامی معیار کے 821 بستروں کی گنجائش کے ساتھ  24 بستروں پر مشتمل ایک سمارٹ آپریٹنگ روم، سی سی یو، این آئی سی یو کے خصوصی شعبے شامل ہیں۔ 

علاوہ از ایں ICU, LDR ڈلیوری، ایڈوانس ایمرجنسی ایرئیل ہیلی پورٹ، برین انجیوگرافی، امیجنگ، ڈائیلاسز، فزیوتھراپی، سپر سپیشلائزڈ کلینکس، خواتین، مردوں اور بچوں کے الگ ان ڈور وارڈز اور ان کے لیے لیبارٹری، تجربہ کار عملے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی سہولیات کے ساتھ مغربی ایشیا کے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ 

یہ ہسپتال ایران بھر کے مریضوں کے علاج کے عمل کو آسان بنانے کے ایک اہم منصوبے کا حصہ ہے۔

اس ہسپتال کی اہم خصوصیت یہ کہ اس میں جدید ترین ایمرجنسی ہیلی پورٹ کی سہولت موجود ہے جو ملک کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور  ایمرجنسی سروسز کے ساتھ رابطے کی صلاحیت رکھتیبہے جس میں زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے  منتقل کرنے کی سہولت بہم موجود ہے۔

یاد رہے کہ اعلی طبی سہولیات سے لیس اس جدید ہسپتال کے کھلنے سے ایران کی طبی خدمات کے شعبے میں 821 بیڈز کا اضافہ ہوجائے گا جو کہ عید غدیر کے موقع پر طب کے میدان میں ایرانی حکومت کی نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔

News ID 1917651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha