مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک؛ چند دنوں سے میڈیا میں عیدالاضحی کے موقع پر ایک پر شکوہ جشن کے انعقاد کی خوشخبری سنائی جارہی تھی۔ ایسا جشن کہ جس کے عشائیے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے لیکن اس کی خاص بات یہ تھی کہ خوشی کی عام محفلوں کے برعکس اس میں قرآن مجید لوگوں کی خوشیوں کا مرکز ٹھہرا۔
اس منفرد قرآنی جشن میں شرکت کے لیے لوگوں کے شاندار استقبال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کیا گیا جس کے تحت 50 ہزار سے زائد افراد نے اس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرائی۔
مذکورہ بے مثال قرآنی محفل میں شائقین کو تین نوجوان قاریوں نے مخصوص آیات کی تلاوت کے ذریعے محظوظ کیا۔
محمد اسد اللہی نے کلام "تجدید عہد" سنا کر جشن کے ماحول کو چار چاند لگا دئے۔
اس منفرد قرآنی تقریب کی دوسری اہم خصوصیت یہ تھی کہ عید غدیر کی آمد کا قرآنی جشن کے ذریعے پیشگی استقبال کرکے دنیا کو قرآن اور علی ع کی یکجائی کا پیغام دیا گیا کہ اگر اس زمانے میں اس پیغام پر عمل کیا جاتا تو آج امت اسلامی تفرقوں اور اختلافات کی شکار نہ ہوتی۔
آپ کا تبصرہ