26 جون، 2023، 8:13 PM

حاجیوں نے منا اور عرفات کی جانب سفر شروع کردیا، روح پرور مناظر

حاجیوں نے منا اور عرفات کی جانب سفر شروع کردیا، روح پرور مناظر

8 ذی الحجہ سے 13 تک ایام تشریق میں تین مقامات یعنی عرفات، مشعر الحرام اور منا میں اعمال انجام دیے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق اہل سنت حاجیوں نے سرزمین منی کا طرف حرکت کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے  لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ غیر متعلقہ گاڑیوں کی رفت و آمد پر پابندی عائد ہے۔ بعض مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں حاجیوں کے عبور کے راستوں پر متعین پولیس اہلکار گاڑیوں اور زائرین کی رفت و آمد کو کنٹرول کررہے ہیں۔

حاجیوں نے منا اور عرفات کی جانب سفر شروع کردیا، روح پرور مناظر

لاکھوں کی تعداد میں اہل سنت حجاج کرام نے آج صبح مکہ مکرمہ سے سرزمین منی کی طرف حرکت شروع کی تاکہ یوم ترویہ کے اعمال بجالائیں۔ بڑی تعداد میں حجاج پیدل جارہے ہیں۔ 

ایران سے تعلق رکھنے والے دس ہزار اہل سنت حجاج بھی بسوں میں منی کی طرف جارہے ہیں۔ اس طرح حج کے اعمال کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایرانی اہل سنت حجاج کو 71 بسوں کے ذریعے تین راستوں سے منی منتقل کیا جائے گا۔

حاجیوں نے منا اور عرفات کی جانب سفر شروع کردیا، روح پرور مناظر

حج کے دوران حمل و نقل کے مسئول حمید آذرپی کے مطابق 8 ذی الحجہ کو شیعہ حجاج بھی حج کے اعمال شروع کرنے کے لئے عرفات کی طرف حرکت کریں گے جوکہ 9 ذی الحجہ آدھی رات تک جاری رہے گی۔

70 ہزار سے زائد ایرانی شیعہ حجاج کو 550 بسوں کے ذریعے تین راستوں سے عرفات لے جایا جائے گا جو اگلے دن جبل الرحمہ کی دامن میں دعائے عرفہ پڑھیں گے۔
9 ذی الحجہ کو حاجیوں کو منتقل کرنے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ صبح اہل سنت حجاج کو منی سے عرفات منتقل کیا جائے گا۔

حاجیوں نے منا اور عرفات کی جانب سفر شروع کردیا، روح پرور مناظر

8 ذی الحجہ سے 13 تک ایام تشریق میں تین مقامات یعنی عرفات، مشعر الحرام اور منا میں اعمال انجام دیے جائیں گے۔
 
News ID 1917430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha