مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں صہیونیوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر وحشیانہ حملہ اور قرآن کریم کی بے حرمتی کے ذریعے غاصب صہیونی حکومت نے تمام حدود کو پار کیا ہے۔
فلسطینیوں کے گھروں کی تخریب، عورتوں اور بچوں سمیت بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ صہیونیوں مزید جرائت مند ہورہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ