22 جون، 2023، 3:23 PM

پاکستان سے متعلق دلچسپ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

پاکستان سے متعلق دلچسپ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ پاکستان کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں؟ شاید نہیں! ایسے کئی حقائق ہیں جن سے آپ واقف نہیں ہوں گے۔ یہاں ہم پاکستان کے بارے میں چند دلچسپ حقائق سے آپ کو آگاہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہاں ہم پاکستان کے بارے میں چند دلچسپ حقائق سے آپ کو آگاہ کریں گے۔

1) پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس ہے۔
2) چھانگا مانگا کا جنگل انسان کا بنایا ہوا دنیا کا سب سے بڑا جنگل تھا۔
3) صوبہ خیبر پختونخوا میں آنسو کے قطرے کی طرح دِکھنے والی ایک جھیل واقع ہے جسے انگریزی میں Tear Drop Lake کا نام دیا گیا ہے۔ اسے پاکستان ایئر فورس کے پائلٹس نے 1993 میں کم اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے دریافت کیا تھا۔
4) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد K2 پہاڑ کی چوٹی کا نام آتا ہے جو کہ پاکستان میں موجود ہے۔
5) دنیا کا چوتھا سب سے بڑا آبپاشی کا نظام پاکستان میں ہے۔
6) کھیوڑہ کی کانیں دنیا کی دوسری سب سے بڑی نمک کی کان ہیں جسے سکندر اعظم کی فوج نے حادثاتی طور پر دریافت کیا تھا۔
7) پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کی کم از کم 3 ریاستوں کے ساتھ ملتی ہیں جس میں راجستھان، گجرات اور پنجاب شامل ہیں۔
8) صحرائے تھرپار دنیا کا واحد زرخیز صحرا ہے۔
9) سیف الملوک پاکستان کی بلند ترین جھیلوں میں سے ایک ہے۔
10) پاکستان منفرد شہتوت پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے جو کافی رسیلے ہونے کے ساتھ ساتھ میٹھے بھی ہوتے ہیں۔ یہ شہتوت 3.5 انچ سے زیادہ بڑھ سکتے ہیں جو کہ عام شہتوتوں کے مقابلے میں سائز بڑا ہے۔
11) پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ کراچی میں ہوا۔ اسے دیکھنے کیلئے 5000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
12) 2017 میں پاکستان دنیا بھر میں واحد ملک تھا جہاں سب سے زیادہ اے ٹی ایمز تھے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس کا نام آیا تھا۔
13) تربیلا ڈیم دنیا کا واحد ڈیم ہے جسکی تیاری کیلئے بنیادوں میں سب سے زیادہ پتھر اور اضافی زمین کی تہہ بچھائی گئی ہے۔

News ID 1917343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha