8 جولائی، 2023، 2:24 PM

ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان شرکت کرے گا یا نہیں، ہائی پروفائل کمیٹی قاٸم

ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان شرکت کرے گا یا نہیں، ہائی پروفائل کمیٹی قاٸم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ہندوستان جانے سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قاٸم کردی گئی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے ہائی پروفاٸل کمیٹی قائم کردی ہے- کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے جبکہ دیگر ارکان وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ اور طارق فاطمی بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذراٸع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ہندوستان میں ورلڈکپ سے متعلق تمام امورپرسفارشارت مرتب کرے گی جبکہ کمیٹی سفارشات کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

News ID 1917680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha