21 جون، 2023، 5:06 PM

آج ہمارے طلبا کا مقابلہ امریکہ اور یورپ سے ہے، پاکستانی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی

آج ہمارے طلبا کا مقابلہ امریکہ اور یورپ سے ہے، پاکستانی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی

چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ سپین میں مسلمانوں کا عروج تحقیق کی بنا پر ہوا، اور آج ہمارے طلباء کا مقابلہ یورپ امریکہ سے ہے، مسلمانوں کا تحقیق کو چھوڑنا انکی زبوں حالی کی وجہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر چوہدری احسن اقبال نے یونیورسٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام نارووال میں خان بہادر چوہدری مشتاق احمد، کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ،یو وی اے ایس۔ کے نئےتعمیر ہونے والے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا اور اس افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ٰ نے قرآن پاک میں بصارت اور عقل والوں کو غور و فکر کرنے کی تلقین کی۔ اللہ پاک نے بنی نوع انسانی کی ہدایت کی پہلی کرن ہی علم کو ٹھہرایا ہے اور فرمان خدا وندی ہے علم والے اور بے علم برابر نہیں ہو سکتے۔

وفاقی وزیرپروفیسرچوہدری احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپین میں مسلمانوں کا عروج تحقیق کی بنا پر ہوا اور آج ہمارے طلبا کا مقابلہ یورپ امریکہ سے ہے، مسلمانوں کا تحقیق کو چھوڑنا انکی زبوں حالی کی وجہ ہے، ہمارےمستقبل کا دارومدار تحقیق و جدت پر ہے۔

News ID 1917327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha