31 مئی، 2023، 10:36 AM

ایرانی ساختہ مال بردار طیارے کی کامیاب اڑان+ ویڈیو

ایرانی ساختہ مال بردار طیارے کی کامیاب اڑان+ ویڈیو

ایرانی سائنسدانوں اور انجیئروں کے تیار کردہ پہلے مال بردار طیارے نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی اور آزمائشی اڑان بھر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت دفاع کے ایئر انڈسٹریز آرگنائزیشن کے ماہرین کے طیار کردہ ٹرانسپورٹ طیارے سیمرغ کی اڑان کا ٹیسٹ لیا گیا جس میں وہ کامیاب رہا۔ یہ طیارہ ایران کی وزارت دفاع نے اپنے ماہرین اور نالج بیسڈ کمپنیوں کے مشترکہ تعاون سے ملکی ضروریات اور علاقائی آب و ہوا کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کیا ہے۔

کم وزن، سامان ڈھونے کی مناسب گنجائش، طولانی پرواز، ملک کے موسمی تقاضوں کے ساتھ سازگاری، چھوٹے رن وے سے اڑنے اور اُس پر اترنے کی توانائی اور حادثات جیسے اضطراری مواقع پر سریع الحرکت خدمات کی انجام دہی سیمرغ نامی اس طیارے کی اہم خصوصیات ہیں۔

اندرون ملک تیار ہونے کے باعث اس پر ہوئے اخراجات میں اس نوعیت کے دیگر غیر ملکی طیاروں کی بنسبت قابل توجہ حد تک کمی آئی ہے اور ساتھ ہی ماہرین کی بڑی تعداد کے لئے براہ راست یا بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوئے ہیں۔ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد رضا آشتیانی نے ملک کی اس کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی اور اپنی وزارت کے پورے مجموعے کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہ گزشتہ دنوں آٹھ ماہ کے دوران بحری جنگی جہاز دنا ڈسٹرایر کا دنیا کے گرد چکر لگانا، پھر اسکے بعد خرمشہر چار (خیبر) بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ اور اب سیمرغ طیارے کی کامیاب اڑان، سال کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کے اعلان کردہ سلوگن کو عملی جامہ پہنانے اور مسلح افواج کی مکمل حمایت کی راہ میں ملکی وزارت دفع کے عزم کا ثبوت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی سامراج بالخصوص امریکہ کی شدیدترین پابندیوں کے باوجود ایرانِ اسلامی جادۂ خودکفالت پر گامزن رہتے ہوئے ترقی و پیشرفت کی راہیں تیزی سے طے کر رہا ہے۔

News ID 1916843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha