مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبری دی ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے عید مقاومت کے موقع پر لبنانی عوام اور فوج کو مبارک باد دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یمن لبنان کے حریت پسند کمانڈروں اور جوانوں پر فخر کرتے ہوئے سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے شہادت کا بیج بویا تاکہ اس کے نتیجے میں آزادی اور فتح ثمر مل جائے۔ عید مقاومت ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے جب عالمی حریت پسندوں کو یقین ہوگیا کہ صہیونی حکومت ناقابل شکست نہیں ہے بلکہ مقاومت کے ذریعے اس کو شکست دی جاسکتی ہے۔
مہدی المشاط نے مزید کہا کہ ہم لبنان کی حمایت جاری رکھیں گے اور مقبوضہ علاقوں کی واپسی کو ان کو مسلم حق سمجھتے ہیں۔ امید ہے کہ لبنانی سیاسی جماعتیں ملک کے صدراتی انتخابات کو احسن طریقے سے انجام دے کر ملک میں امن و امان بحال کریں گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بھی ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں عید مقاومت کی مناسب سے لبنانی عوام اور مقاومت کو مبارک باد پیش کی تھی۔
mehrnews.com/x32gkh
آپ کا تبصرہ