10 جنوری، 2025، 8:24 PM

لبنان میں امن اور استحکام کی حمایت کرتے ہیں، عراقچی

لبنان میں امن اور استحکام کی حمایت کرتے ہیں، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے نومنتخب لبنانی صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران لبنان میں مستقل امن اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر منتخب ہونے پر جوزف عون اور لبنانی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران امن اور استحکام کے حامل اور بیرونی خطرات سے محفوظ لبنان کی حمایت کرتا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ ہم لبنانی عوام کی خواہشات کے مطابق قائم ہونے والی ہر حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی حاکمیت اور خودمختاری کا دفاع کرے۔

News ID 1929476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha