8 اکتوبر، 2026، 5:04 PM

ہمارے ٹیکس کا پیسہ اسرائیل کے جنگی جرائم کی مالی معاونت میں خرچ ہورہا ہے، میئر نیویارک

ہمارے ٹیکس کا پیسہ اسرائیل کے جنگی جرائم کی مالی معاونت میں خرچ ہورہا ہے، میئر نیویارک

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے طوفان الاقصی آپریشن کو تین سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ اسرائیل کے جنگی جرائم کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے طوفان الاقصی آپریشن کو تین سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک بیان جاری کیا۔

نیویارک کے میئر نے صہیونی حکومت کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں نسل کشی قرار دیا اور کہا کہ یہ مصیبت نہ تو اس دن شروع ہوئی تھی اور نہ ہی اسی دن ختم ہوئی، بلکہ غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن اور مسلسل نسل کشی کے ساتھ جاری رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نسل کشی میں 74 ہزار سے زائد فلسطینی، جن میں 21 ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں، جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی مزید 1400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

ممدانی نے مزید کہا کہ یہ تکلیف ہر اس بم کے ساتھ بڑھتی ہے جو اسرائیل اسپتالوں کے سامنے موجود ایمبولینسوں پر گراتا ہے، ہر اس ڈرون حملے کے ساتھ شدت اختیار کرتی ہے جس میں رہائشی عمارتوں یا صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ہر اس غذائی امدادی کھیپ کے واپس کیے جانے سے بڑھتی ہے جو سرحدی گزرگاہوں پر روک دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک کے بہت سے شہری اس شدید غم اور دکھ سے دوچار ہیں اور ہم بھی ان کے ساتھ سوگ میں شریک ہیں، جبکہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ ان جنگی جرائم کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

ممدانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تین سال گزرنے کے بعد ہمیں ایسی دنیا کو قبول نہیں کرنا چاہیے جہاں قبضہ اور نسل پرستانہ نظام جاری رہے، جنگی جرائم کا کوئی احتساب نہ ہو اور ہماری وفاقی حکومت ہر اسلحہ کھیپ کے ذریعے ان جرائم میں شریک ہوتی رہے۔

News ID 1941957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha