19 مئی، 2023، 12:27 PM

پرچم ریلی کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی، 38 زخمی

پرچم ریلی کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی، 38 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کی اشتعال انگیز ریلی کے دوران نابلوس شہر میں فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپوں میں 38 فسلطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جھڑپیں مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلوس میں ہوئیں۔ اناتولی نیوز کے مطابق فلسطینی امدادی تنظیم ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونیوں کے ساتھ مقابلوں میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔ علاوہ ازین اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس فائر کرنے کے بعد 35 نفر متاثر ہوگئے ہیں۔ نابلوس سے عینی شاہدین نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوگئیں اور ان کی تلاشی لی۔ اس دوران فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپوں میں قابض فورسز نے ربڑ کے گولے اور آنسو گیس شیل فائر کئے جب کہ فلسطینیوں نے اسرائیل فوجی گاڑیوں پر پتھر مارے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کی جانب سے پرچم ریلی نکالنے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ شعفاط کیمپ میں فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جب کہ فلسطینی ویب سائٹ شہاب نیوز نے الصور محلے میں بھی جھڑپیں ہونے کی خبر دی ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونیوں نے مقبوضہ علاقوں میں مختلف مقامات پر پرچم ریلی نکال کر اشتعال انگیزی کی کوشش کی۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوجی کی نگرانی میں صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصی پر قبضے کی کوشش کی مذمت کی۔

الجزیرہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر داخلہ بن گویر نے بیت المقدس کے مسلمان محلے میں ریلی میں شرکت کی۔ اس دوران قابض سیکورٹی فورسز نے فلسطینی پرچم لہرانے کے جرم میں ایک عورت سمیت 8 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں نے صہیونیوں کے مقابلے میں ریلی نکال کر فلسطینی پرچم لہرا۔ یہ ریلی فلسطین اور مذہبی مقدس مقامات کے دفاع اور صہیونیوں کے اقدامات کی مخالفت میں نکالی گئی تھی۔

News ID 1916571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha