18 مئی، 2023، 1:14 PM

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 33 فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 33 فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی دنوں میں خواتین اور بچوں سمیت 33 سے زائد فلسطینیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی تازہ جارہانہ کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 33 سےزیادہ فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری اور حالیہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ شہری آبادی پر تشدد کے اثرات کے بارے میں فکر مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی دنوں میں خواتین اور بچوں سمیت 33 سے زائد فلسطینیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے اور حالیہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرتے ہوئے افواج کے ذریعہ غزہ میں کئی روز سے جاری خونریزی اور طاقت کے اندھا دھند استعمال کو ختم کرے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق جس کا دار الحکومت القدس الشریف ہو، ایک قابل عمل، خود مختار اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتا ہے جو مسئلہ فلسطین کا واحد منصفانہ، جامع اور دیرپا حل ہے

News ID 1916552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha