12 مئی، 2023، 9:55 AM

غیر یقینی صورتِحال، کراچی، اسلام آباد، لاہور کیلئے 60 ملکی، غیر ملکی پروازیں منسوخ

غیر یقینی صورتِحال، کراچی، اسلام آباد، لاہور کیلئے 60 ملکی، غیر ملکی پروازیں منسوخ

پاکستان میں غیر یقینی صورتِ حال کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ایئر پورٹس کے لیے مختلف ایئر لائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں غیر یقینی صورتِ حال کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ایئر پورٹس کے لیے مختلف ایئر لائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دیگر زیادہ تر پروازوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال ہے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مسافر کم ہونے کی وجہ سے فلائٹس متاثر ہوئی ہیں۔ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر لائنز کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

ایئر پورٹ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے جدہ، مدینہ، مسقط، دبئی، ریاض، بغداد اور باکو کے لیے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

News ID 1916427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha