9 مئی، 2023، 4:41 PM

بھارت میں بس پل سے نیچے جا گری، 22 افراد ہلاک

بھارت میں بس پل سے نیچے جا گری، 22 افراد ہلاک

بس تیز رفتاری کے باعث پل پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پل پر لگی حفاظتی باڑ توڑکر نیچے گری۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسافر بس پل سے نیچے جاگرنے سے 22افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں اس وقت پیش آیاجب سری کھنڈی سے اندور جا رہی بس تیز رفتاری کے باعث دسواں اور ڈونگرگائوں کے درمیان ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر بوراڈ ندی پل سے نیچے گر گئی۔ حادثے میں 22ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 50 مسافر سوار تھے۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ بس تیز رفتاری کے باعث پل پر ڈرائیورکے قابو سے باہر ہو کر پل پر لگی حفاظتی باڑ توڑکر نیچے گری۔

حادثے میں اب تک 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 20 سے زائد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق جس پل پر حادثہ پیش آیا اس کے نیچے دریا بہتا ہے لیکن ان دنوں دریا میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ مکمل خشک ہے۔ پولیس کامزیدکہنا ہے کہ دریا کے قریب قائم ڈونگر گائوں کے مکینوں نے مسافروں کو بس کی کھڑیوں سے نکال کر ان کی جان بچائی ۔

News ID 1916372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha