مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور مہدی صفاری نے کہا ہے کہ ایشیا، افریقہ اور جنوبی امریکی ممالک سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو ایران خصوصی ترجیح دیتا ہے۔ ایران جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے خطے کے ممالک کے درمیان پل کی حیثیت رکھتا ہے اسی لئے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ کی سہولیات کے لئے مزید پیشرفت کا خواہاں ہے۔
انہوں نے ایران کے پانچویں فروغ برامدات کے اجلاس کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ افریقہ اور جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ایران بیرونی ملکوں کے ساتھ نہ صرف درامدات و برامدات بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی تعاون کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ