4 مئی، 2023، 1:29 PM

ایران اور شام کے درمیان 15 مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

ایران اور شام کے درمیان 15 مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

ایرانی صدر اور ان کے شامی ہم منصب نے تعاون کی 15مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کیے جن میں ایران اور شام کے درمیان اسٹریٹجک اور طویل مدتی تعاون کا جامع پروگرام شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور بشار اسد نے بدھ کی سہ پہر دمشق میں شام کے صدارتی محل میں ایک تقریب میں ایران اور شام کے درمیان مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک اور طویل مدتی تعاون کے جامع پروگرام پر دستخط کئے۔

اس کے علاوہ ایران اور شام کے اعلیٰ حکام نے دونوں سربراہان مملکت کی موجودگی میں باہمی تجارتی تعاون، تیل اور توانائی، ٹیکنیکل انجینئرنگ، ہاؤسنگ، ریل اور ہوائی نقل و حمل، زونز اور پرائیویٹ سیکٹر، کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی اور زلزلہ اور دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے زیارتوں کی سہولت سمیت مخلتف شعبوں میں تعاون کے 14 معاہدوں پر دستخط کئے۔

ان دستاویزات پر فریقین کے وزرائے خارجہ، سڑک اور شہری ترقی، معیشت، تیل، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزراء نے دستخط کئے۔

ایرانی صدر رئیسی جو بدھ کے روز بشار الاسد کی دعوت پر دو روزہ دورے پر شام کے دارالحکومت تہران کے لیے روانہ ہوئے تھے، دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر شام کے وزیر اقتصادیات اور خارجہ تجارت محمد سمر الخلیل نے ان کا استقبال کیا۔

News ID 1916253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha