2 مئی، 2023، 5:22 PM

پاکستانی وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

پاکستانی وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔  ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو سرحدی صورتحال سمیت دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

News ID 1916221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha