29 اپریل، 2023، 12:38 PM

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ بہت جلد ایران کا دورہ کریں گے

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ بہت جلد ایران کا دورہ کریں گے

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کی دعوت پر حماس کے سربراہ کے ایران کے دورے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تحریک حماس نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تہران کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ سے رابطہ کیا اور دونوں فریقوں نے ٹیلی فونک مشاورت کے دوران فلسطین میں سیاسی اور زمینی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران فلسطین میں ہونے والی پیش رفت اور قدس شہر کے خلاف صیہونی جارحیت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

امیر عبد اللہیان نے اسماعیل ہنیہ کو ایران کا دورہ کرنے اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کی دعوت دی۔

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے بھی اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے تہران کے دورے کا اعلان کیا۔

News ID 1916166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha