مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے سماعت شروع کی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کچہری جوڈیشل کمپلیکس منتقل ہو رہی ہے ۔ درخواست آتی ہے تو ساتھ ہی مقرر ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی اللہ دتہ آئے گا تو کیا اس کو بھی یہ ریلیف ملے گا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی 2 اللہ دتہ کی درخواستیں آئی ہیں، ان کو بھی میں نے دیکھا ہے۔ پٹیشنر بھی شہری ہیں، ان کے بھی حقوق ہیں۔ آج ایک پہلے کیس آیا، ابھی 2 کیسز مارک کر رہا ہوں۔
عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کرنے کے ساتھ آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شدید سکیورٹی تھریٹس ہیں ، جس کی وجہ سے دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ عدالت ٹرائل کورٹ کے بجائے خود عبوری ضمانت منظور کرے۔
آپ کا تبصرہ