26 اپریل، 2023، 8:58 PM

محمد مہدی رحمتی مہر خبررساں ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر مقرر

 محمد مہدی رحمتی مہر خبررساں ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر مقرر

محمد مہدی رحمتی کو مہر نیوز ایجنسی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغاتی مرکز ایران کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے ایک حکم نامہ کے ذریعے محمد مہدی رحمتی کو مہر نیوز ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغاتی مرکز ایران کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے ایک حکم نامہ کے ذریعے محمد مہدی رحمتی کو مہر نیوز ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، رحمتی بسیج براڈکاسٹنگ آرگنائزیشن کے سربراہ اور ایرانی قومی میڈیا کے صوبائی نائب تھے۔

مہر نیوز ایجنسی کیلئے نئے مقرر ہونے والے ڈائریکٹر، علامہ طباطبائی یونیورسٹی سے شعبۂ کمیونیکیشن کے پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں اور صدا و سیما یونیورسٹی سے میڈیا مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسلامی تبلیغاتی مرکز ایران کے سربراہ کی طرف سے ایک الگ حکم میں محمد شجاعیان کو مہر نیوز ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر مقرر کیا گیا اور ان کی بطور سابق ڈائریکٹر فعالیتوں اور کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

 محمد مہدی رحمتی مہر خبررساں ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر مقرر

News ID 1916117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha