مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سرکاری خبر رساں ادارے 'وا' نے خبر دی ہے کہ عراقی فوجی انٹیلی جنس ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے تعاون سے کرکوک کے علاقوں میں کارروائی کے دوران داعش کے آٹھ مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ان دہشت گردوں نے اعتراف کیا کہ ان کا دہشت گرد گروپ داعش سے متعلق سکیورٹی ٹیموں میں سے وابستہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ان 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ