مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں انہیں، مزاحمتی تحریک اور فلسطینیوں کو عیدالفطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں عید کے دن رہبر معظم کے خطاب میں مسئلۂ فلسطین پر خصوصی توجہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فلسطینی قوم اور مزاحمت کی اسلامی جمہوریہ ایران کی معنوی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی۔
اسلامی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اس گفتگو میں ایرانی حکومت اور قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے رہبرِ انقلاب اسلامی اور ایرانی صدر کو تہہ دل سے سلام پہنچایا۔
تحریک اسلامی حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے فلسطینی گروہوں اور عوام کے خلاف قابض صہیونی حکومت کی جانب سے جاری جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم پر زور دیا۔
اسماعیل ھنیہ نے نیز اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس معاہدے کو دونوں ممالک اور پورے خطے کے مفاد میں اہم معاہدہ قرار دیا اور مزید کہا کہ یقیناً غاصب صہیونی حکومت اس معاہدے سے نالاں ہے۔
آپ کا تبصرہ