24 اپریل، 2023، 9:20 AM

سعودی ایئر لائن کی ایران سے تین پروازیں شروع کرنے کی درخواست

سعودی ایئر لائن کی ایران سے تین پروازیں شروع کرنے کی درخواست

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے ایران کے لیے ہفتے میں تین پروازیں شروع کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت ٹرانسپورٹ و شہری تعمیرات کی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا سلسلہ بخوبی پیشرفت کررہا ہے۔ اس حوالے سے سعودی ائیرلائن کی جانب سے حج پروازوں کے علاوہ ہفتے میں مستقل بنیادوں پر تین پروازیں چلانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔  
وزیر ٹرانسپورٹ و شہری تعمیراتی امور نے واضح کیا کہ دونوں ممالک خطے کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کی بحالی کے لئے اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور دیگر امور میں باہمی تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔ پروازوں کی بحالی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔  
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ٹرانسپورٹ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پروازیں بحال ہوجائیں۔ اس سلسلے میں گذشتہ مہینوں کے دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان حج پروازوں کے سلسلے میں مفید مذاکرات ہوئے تھے۔ 

News ID 1916065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha