مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم مسلح افواج کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈروں نے امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دی اور امام (رح) کے افکار سے تجدید بیعت کی۔
ایرانی فوج کی زمینی فورس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل نوزار نعمتی اور ایرانی آرمی نیوی کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل حمزہ علی کاویانی اس تقریب میں خصوصی شریک ہوئے۔
29 فروردین (18 اپریل )، ایرانی کیلنڈر سال کا پہلا مہینہ، ایران میں قومی فوج کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسے بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ نے آرمی ڈے کا نام دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ