14 اپریل، 2023، 5:51 PM

پاکستان، فقہ جعفریہ کے مطابق امسال فطرہ 400 روپے بنتا ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

پاکستان، فقہ جعفریہ کے مطابق امسال فطرہ 400 روپے بنتا ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے 400 روپے، زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے 900 روپے فی کس فطرہ ادا کریں، فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں، عید کا چاند دیکھنے سے پہلے بھی کسی بھی تاریخ میں فطرانہ دے سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے اہل ایمان 400 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے 900 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔ جس کی اوسط قیمت تقریباً 400 روپے بنتی ہے۔ جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔ جو کہ اوسط قیمت تقریباً 900 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔ زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کیلئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پورا کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں۔فطرہ چاند دیکھ کر واجب کی نیت سے بھی دیا جا سکتا ہے۔ دوسری صورت میں تمام مجتہدین کا متفقہ فتویٰ ہے کہ آپ عید کا چاند دیکھنے سے پہلے ماہ مبارک کی کسی بھی تاریخ میں فطرانہ دے سکتے ہیں۔ اور چاند دیکھ کر اس کا حساب کر سکتے ہیں۔ تاکہ مستحق افراد عید کی خوشیوں کیلئے سامان خرید سکیں۔

News ID 1915901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha