10 اپریل، 2023، 4:39 AM

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پہلی شب قدر، عزائے مولا کائنات اور شب بیداری+تصاویر،ویڈیو

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پہلی شب قدر، عزائے مولا کائنات اور شب بیداری+تصاویر،ویڈیو

ایران، عراق، شام اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں شب قدر اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شب ضربت کے موقع پر دعائے جوشن کبیر، الغوث الغوث کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی اور فرزندان اسلام نے دعا و مناجات میں رات بسر کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کروڑوں بندگان خدا نے اپنے مالک کی بارگاہ میں حاضر ہو کر ساری رات دعا و مناجات، راز و نیاز اور توسل میں بسر کی۔

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پہلی شب قدر، عزائے مولا کائنات اور شب بیداری+تصاویر،ویڈیو

تفصیلات کے مطابق، پہلی شب قدر کے موقع پر ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس غم برپا کر کے جہاں تاریخ اسلامی و انسانی کی مظلوم ترین ہستی مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے غم میں اشک ماتم بہائے اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی وہیں پہلی شب قدر کے اعمال بجا لا کر رب کائنات کے حضور عبادت و نیائش اور راز ونیاز کا انتہائی خوبصورت معنوی جلوہ پیش کیا-

اس موقع پر مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کا روضہ اطہر لاکھوں زائرین اور مجاورین سے مملو رہا جو ایران کے دور و نزدیک کے شہروں اور حتی دنیا کے مختلف ملکوں سے وہاں پہنچے تھے۔

زائرین نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کو اپنے سروں پر رکھ کر شب قدر کے مخصوص اعمال انجام دیئے- قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر اور شیراز میں حضرت احمد بن موسی شاہ چراغ کے روضے میں بھی دسیوں ہزار زائرین اور مجاورین نے مجالس غم میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ اعمال شب قدر انجام دیئے۔

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پہلی شب قدر، عزائے مولا کائنات اور شب بیداری+تصاویر،ویڈیو

عاشقان امامت و ولایت نے ماہ رمضان کی انیسویں شب کو مسجدوں، امامبارگاہوں اور حرم ہائے اہلبیت علیہم السلام کے قرب و جوار میں بسر کیا۔

کربلا

News ID 1915804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha