11 اپریل، 2023، 4:52 PM

شام میں امریکی فوجی اڈے میں زور دھماکے

شام میں امریکی فوجی اڈے میں زور دھماکے

شام کے شہر دیرالزور میں قائم امریکی دہشت گرد افواج کے اڈے میں دھماکوں کے بعد فضا میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھاگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے خبر دی ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں قائم امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔ دیرالزور کے نواحی علاقے میں واقع اڈے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

اسپوٹنک نے مقامی ذرائع کے حوالے کہا ہے کہ فوجی اڈے کے مرکز سے دھواں اور آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔ اس سے پہلے راکٹ فائر ہونے کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ واقعے کے بعد امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر فضا میں مسلسل پرواز کررہے ہیں۔ ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو بھی اڈے کے اندر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ امریکی فوج کے دستوں نے آس پاس کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اسی دوران شامی حکومت مخالف ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ امریکی اتحاد نے گیس فیلڈ کونیکو کے اطراف میں ایک ڈرون کو مارگرایا ہے۔ واقعہ دیرالزور کے مشرقی علاقے میں پیش آیا۔

News ID 1915830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha