3 اپریل، 2023، 2:27 PM

حج کے لئے ایرانی زائرین کی روانگی مئی کے آخر میں ہوگی

حج کے لئے ایرانی زائرین کی روانگی مئی کے آخر میں ہوگی

حج کا فریضہ ادا کرنے کے لئے ایرانی زائرین کا باقاعدہ روانگی مئی کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی۔ اس سال 87 ہزار سے زائد ایرانی بیت اللہ کی زیارت سے مشرف ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سال حج بیت اللہ کے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں ایرانی زائرین کی روانگی کا باقاعدہ آغاز مئی کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ زیارتی کاروان دو گروہوں مدینہ اول اور مدینہ دوم میں تقسیم ہوکر حج تمتع کی سعادت حاصل کریں گے۔

مدینہ اول میں شامل زائرین 24 مئی کو جب کہ کاروان مدینہ دوم کے زائرین 3 جون کو روانہ ہوں گے۔ مدینہ اول میں شامل زائرین مدینہ ائیرپورٹ کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہوں گے۔ یہ زائرین مدینہ منورہ کی زیارت کے بعد مکہ جائیں گے۔ جبکہ کاروان مدینہ دوم کے زائرین جدہ ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل ہوں گے اور حج کے اعمال انجام دینے کے بعد مدینہ منورہ کی زیارت کریں گے۔

News ID 1915670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha