20 مارچ، 2023، 11:30 AM

دورۂ روس کا مقصد دوستی، تعاون اور امن کو مضبوط بنانا ہے، چینی صدر

دورۂ روس کا مقصد دوستی، تعاون اور امن کو مضبوط بنانا ہے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ان کے دورۂ روس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور امن کو مضبوط بنانا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے RYANVOSTI اور Russkaya Gazeta اخبار کو بھیجے گئے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ان کے آئندہ دورۂ روس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان امن اور دوستی کو مضبوط بنانا ہوگا۔ نوٹ میں، انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے نئے منصوبوں پر کام کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

چینی صدر نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ "میرے آئندہ دورۂ روس کا مقصد دوستی، تعاون اور امن کو مضبوط بنانا ہے۔

شی جن پنگ کے مطابق، دونوں ممالک کے تعلقات نے اپنی پوری تاریخ میں مشکل راستہ اختیار کیا ہے اور اسی لیے روس اور چین کی دوستی کو برقرار رکھا جانا چاہیئے۔

چینی صدر نے اس نوٹ میں لکھا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات 70 سال سے زیادہ عرصے سے انتہائی ہنگامہ خیز اور اتار چڑھاؤ کے راستے پر چل رہے ہیں۔ پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہمیں گہرائی سے احساس ہوتا ہے کہ روس اور چین تعلقات کی موجودہ سطح تک پہنچنا مشکل تھا۔ "ہمیں چین اور روس کے درمیان ان مستحکم تعلقات اور دوستی کو احتیاط سے برقرار رکھنا چاہیئے۔

چینی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ عالمی بحران کے باوجود اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شی جن پنگ روسی صدر کی دعوت پر 20 سے 22 مارچ تک ماسکو کا دورہ کریں گے۔ کریملن کے مطابق دونوں ممالک کے رہنما جامع دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے، روس اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعامل اور یوکرائن کے تنازع پر بات چیت کریں گے۔

News ID 1915383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha