18 مارچ، 2023، 8:31 AM

ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ ایران-سعودی عرب معاہدے کا خیر مقدم

ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ ایران-سعودی عرب معاہدے کا خیر مقدم

ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر گفتگو میں ان کے ترک ہم منصب نے ایران-سعودی عرب معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے عالم اسلام کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر بات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پڑوسیوں اور خطے کے ملکوں کے مثبت روابط کو خطے میں امن و استحکام اور بین الاقوامی میدان میں وسیع تر ہم آہنگی کی بنیاد قرار دیا۔

ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے بھی اپنی گفتگو کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے عالم اسلام کی پوزیشن مضبوط ہوگی اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امور میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دلچسپی کے بعض دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بات کی۔

News Code 1915344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha