15 مارچ، 2023، 9:47 PM

شامی صدر بشار الاسد کی روسی ہم منصب ولادیمر پیوٹن سے ملاقات

شامی صدر بشار الاسد کی روسی ہم منصب ولادیمر پیوٹن سے ملاقات

شام کے صدر بشار الاسد نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار الاسد نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ 

صدر بشار الاسد نے شام میں زلزلے کے دوران روس کے امدادی کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر روس کے شکر گزار ہیں۔ روس خود حالت جنگ میں ہونے کے باوجود شام کا ساتھ دینے سے پیچھے نہیں ہٹا۔ 

شامی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام یوکرین جنگ میں روس کے ساتھ ہے۔

News ID 1915296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha