11 مارچ، 2023، 6:38 PM

ایران کی افغانستان میں صحافیوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ایران کی افغانستان میں صحافیوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں صحافیوں کے لیے ایوارڈ تقریب پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے  افغانستان کے شہر مزار شریف میں صحافیوں کے لیے ایوارڈ تقریب پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

خیال رہے کہ آج افغانستان کے شہر مزار شریف میں وائس آف افغان (صدائے افغان، آوا) نیوز ایجنسی کے دفتر اور ثقافتی و سماجی مرکز تبیان کے صحافیوں کے اجلاس پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں متعدد صحافی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ بلخ پولیس کے لیے طالبان کے مقرر کردہ ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکہ ہفتے کی صبح 11 بجے صوبے کے دارالحکومت مزار شریف میں تبیان ثقافتی مرکز میں ہوا جب صحافی ایوارڈ تقریب کے لیے جمع تھے۔

در ایں اثنا ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ہفتے کے روز حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دھماکے کے دوران زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردانہ حملے کرنے والے ہمارے پڑوسی اور افغان مسلمانوں کے استحکام، سلامتی اور امن کے دشمن ہیں جن کا مقصد افغان عوام کے درمیان بقائے باہمی کو سبوتاژ کرنا ہے۔

News ID 1915209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha