11 مارچ، 2023، 12:44 PM

افغانستان مزار شریف میں خوفناک دھماکہ، 3 افراد شہید 30 سے زائد زخمی

افغانستان مزار شریف میں خوفناک دھماکہ، 3 افراد شہید 30 سے زائد زخمی

افغانستان کے مقامی خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس اب تک 3 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ ثقافتی سینٹر تبیان میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کی قدردانی کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب جاری تھی۔ ابتدائی طور پر 3 افراد شہید اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

News ID 1915201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha