مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں کانفرنس ’’خواتین، امن اور سلامتی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی مسلم امہ اور پاکستان کی خواتین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین نے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان قائد اعظم نے خواتین کو معاشرے کی اہم قوت قراردیا۔ شہید بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا۔انھوں نے مزید کہا دنیا بھر میں خواتین کے لیے بہت کچھ کیا گیا ہے لیکن اب بھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص خواتین کی تعلیم کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ