3 مارچ، 2023، 8:20 PM

آیت اللہ رئیسی کے دورہ بوشہر کے دوران صوبے میں پانی اور بجلی کے 15 بڑے منصوبے فنکشنل کردیئے گئے

آیت اللہ رئیسی کے دورہ بوشہر کے دوران صوبے میں پانی اور بجلی کے 15 بڑے منصوبے فنکشنل کردیئے گئے

بوشہر - ایران کے جنوبی صوبہ بوشہر کے گورنر نے کہا کہ آج صدر مملکت کی موجودگی میں صوبہ بوشہر کے پانی اور بجلی کے 15 بڑے منصوبے فنکشنل کر دیے گئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے گورنر احمد محمد زادہ نے جمعہ کی صبح صوبہ بوشہر میں پانی اور بجلی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ بوشہر کے پانی اور بجلی کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے اچھے اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے پانی کی فراہمی صوبہ بوشہر کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس سلسلے میں اہم منصوبے رکھے گئے ہیں جن میں ڈیم کی تعمیر اور پانی میٹھا کرنے والے پلانٹس سمیت صوبے میں واٹر سپلائی لائنوں کی مرمت و توسیع کے منصوبے شامل ہیں۔

بوشہر کے گورنر نے سمندر سے پینے کے پانی کی فراہمی کو ایک اہم ترین حل قرار دیا اور کہا آج صوبے میں پانی میٹھا کرنے کے دو اہم منصوبوں فنکشنل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج صدر مملکت کے ہاتھوں صوبہ بوشہر میں پانی میٹھا کرنے، واٹر سپلائی لائنوں، ڈیم سے پانی نکالنے اور بجلی کی ترسیل کے 15 بڑے منصوبوں کو باضابطہ طور پر فنکشنل کیا جا رہا ہے۔

در ایں اثنا بوشہر کے گورنر نے اعلان کیا کہ صدر مملکت کے حکم سے صوبے میں بجلی کی فراہمی کے چار دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ 

News ID 1915026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha