مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دار الحکومت تہران میں آج 26 فروری سے جوہری سائنس پر ایران کی 29ویں قومی جوہری کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں فزکس، نیوکلیئر ری ایکٹرز کی ٹیکنالوجی اور سیفٹی، نیوکلیئر ڈٹیکشن اینڈ ڈوسیمیٹری، فیول سائیکل اور جوہری مواد، نیوکلیئر ایگریکلچر، نیوکلیئر میڈیسن، ریڈی ایشن ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ کوانٹم ٹیکنالوجی پر بھی بات کی جائے گی۔
شہید بہشتی یونیورسٹی اس اہم کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے جس میں نیوکلیئر سائنس میں نئی اور بنیادی پیش رفت پیش کی جائے گی۔
اس سائنسی تقریب کو ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم (AEOI) کی حمایت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ