17 فروری، 2023، 8:53 PM

9واں ایرانی امدادی طیارہ شام کے شہر حلب پہنچ گیا

9واں ایرانی امدادی طیارہ شام کے شہر حلب پہنچ گیا

شامی زلزلہ زدگان کے لیے انسانی امداد کا 9واں ایرانی امدادی طیارہ 11 ٹن خوراک لے کر شام کے شہر حلب کے ایئر پورٹ پہنچا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حلب میں ایران کے قونصل جنرل سلمان نواب نوری نے کہا کہ آج جمعے کے روز حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پہنچنے والا یہ نواں طیارہ ہے جو شمال مغربی شام کے زلزلہ زدگان کے لیے 11 ٹن امدادی سامان اور انسانی امداد لے کر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طیارے میں جو شامی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے 11 ٹن پاؤڈر والا دودھ، تیل، ڈبہ بند مچھلی، ڈبہ بند دالیں اور ڈبہ بند پنیر ہے۔ یہ انسانی امداد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی فوری ضروریات کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شام کے شمالی علاقوں میں حکومت اور مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5840 سے زائد ہو گئی ہے اور مختلف ممالک سے انسانی امداد اب بھی شام بھیجی جا رہی ہے۔

News ID 1914799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha