23 جنوری، 2023، 3:15 PM

روس نے اسٹونیا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا

روس نے اسٹونیا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا

روس نے ماسکو میں اسٹونیا کے سفیر کو ملک بدر کر کے اپنے سفارتی تعلقات کو چارج ڈی افیئرز کی سطح پر لے آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے آج (پیر) کو ماسکو میں اسٹونین سفیر کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات کو کم کرکے چارج ڈی افیئرز کی سطح لانےکا اعلان کیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیے کے ذریعے ماسکو میں اسٹونین کے سفیر مارگوس لیدرے کو 7 فروری تک روس چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق یہ کارروائی "ایسٹونیا کی جانب سے دارالحکومت تالن میں واقع سفارت خانے میں روسی ملازمین کی تعداد میں زبردست کمی کرنے کے غیر دوستانہ اقدام" کے جواب میں کی گئی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسٹونیا کی حکومت نے حالیہ سالوں کے دوران روس کے ساتھ اپنے تمام تر تعلقات کو جان بوجھ کر خراب کیا ہے۔ تالن میں روس فوبیا اور روس دشمنی کی لہر شدت کے ساتھ بڑھ گئی ہے اور اس ملک کی ریاستی پالیسی میں تبدیل ہوگئی ہے۔

News ID 1914336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha