17 جنوری، 2023، 9:14 PM

پاکستان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

 پاکستان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے بارہ انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سوئی سدر گیس کمپنی نے بولان کے علاقے سراج آباد میں بارہ انچ کی گیس لائن دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

سوئی گیس حکام نے گیس پائپ لائن کی مرمت کے حوالے سے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد مرمت کا کام کل شروع کیا جائے گا، کام مکمل نہ ہونے تک کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور کارروائی میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

News ID 1914236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha