مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ میں ہونے والا ایشیائی اسمبلیوں کی جنرل اسمبلی (اے پی اے) کے 13ویں اجلاس نے اپنا کام ختم کردیا۔ اجلاس میں 2021 کے لئے منتخب ہونے والے مستقل کمیٹیوں کے سربراہان نے اپنی متعلقہ کمیٹیوں کے منظور کردہ فیصلوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں 2023 کے لیے ایشیائی پارلیمانوں کی اسمبلی کے پریذیڈیم کے ارکان کا تعین کیا گیا۔ درایں اثنا اراکین کے اتفاق رائے سے بحرین کو اقتصادی امور اور پائیدار ترقی کی مستقل کمیٹی کا سربراہ، عراق کو سیاسی امور کی مستقل کمیٹی کا سربراہ، ایران کو مستقل کمیٹی برائے بجٹ اور منصوبہ بندی کا سربراہ اور آذربائیجان کو ثقافتی اور سماجی امور کی مستقل کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا۔
تنظیم میں مبصر درخواست گزاروں کی حیثیت کا جائزہ لینا اس اجلاس کے دیگر ایجنڈوں میں سے ایک تھا۔ اجلاس میں شریک پارلیمانوں کی رائے سے القدس، ناوابستہ تحریک (NAM) کے رکن ممالک کے پارلیمانی نیٹ ورک، بین الاقوامی پارلیمانی کانگریس (IPC) اور اسی طرح عرب پارلیمنٹ عرب کو اس اسمبلی میں نگراں تنظیموں کے طور پر منظور کیا گیا۔
اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں شریک پارلیمانوں کے نمائندوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، سڑک اور ریل کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کسی بھی شکل میں ملکوں کے لئے خطرہ بننے والی ہر قسم کی انتہا پسندی، تشدد، دہشت گردی اور جنگ کو قابل مذمت قرار دیا۔
ایشیائی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے اور اسلامی سرزمین پر قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ایشیائی اسمبلی کے چارٹر میں طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے کثیرالجہتی نقطہ نظر کے ساتھ مکالماتی عمل کو آگے بڑھانے کے ممالک کے عزم پر بھی زور دیا۔
اجلاس کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ علی علی زادہ نے اس اجلاس کی میزبانی پر ترک پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور شریک نمائندوں کو خواتین کے موضوع پر ایرانی پارلیمنٹ کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
انہوں نے ایرانی پارلیمان کی میزبانی میں تبریز شہر میں بنیادی دستاویزات کے ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ