12 جنوری، 2023، 1:39 PM

ایرانی چیف جسٹس کا عدلیہ میں خواتین کی حیثیت اور مقام کو بہتر بنانے پر زور

ایرانی چیف جسٹس کا عدلیہ میں خواتین کی حیثیت اور مقام کو بہتر بنانے پر زور

خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے ایرانی عدلیہ کی سربراہ نے کہا کہ عدلیہ میں خواتین ملازمین اپنے مرد ساتھیوں کے مقابلے میں بہتر کام کرتی ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ بات ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجة الاسلام غلام حسین اژہ ای نے بدھ کے روز تہران میں عدلیہ کی سینکڑوں خواتین ملازمین کے ساتھ اجلاس میں کہی جو کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ایران میں خواتین کے قومی دن کے طور پر منایا گیا۔ اجلاس میں ایران کے عدالتی نظام میں مصروف عمل 700 خواتین جج اور ملازمین شریک ہوئیں۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ملک کے قانونی نظام کے لیے کام کرنے والی خواتین سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے مطالبات پر عمل کریں گے اور خواتین اہلکاروں کے درجات کو بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔حجة الاسلام اژہ ای نے خواتین ملازمین کے مزید مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا جیسے کہ عدالتی نظام میں خواتین عملے کے اوقات کار، عدالتوں میں خواتین کی موجودگی اور سرگرمی کا ماحول، عورتیں گھر اور عدالتوں کے درمیان کیسے سفر کرتی ہیں اور عدالتی نظام میں خواتین کی صلاحیتوں، علم اور توانائیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ان کے کام میں مدد کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں اور اس سلسلے میں منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر جب وہ گھر واپس آئیں تو ان کے پاس ضروری توانائی اور وقت ہو کہ خاندان سے متعلقہ فرائض کی دیکھ بھال اور دیگر امور جیسے کہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ 

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے خواتین عملے کے لیے ایک محفوظ اور رواں دواں جگہ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کی خواتین خاص طور پر عدالتی نظام میں کام کرنے والی خواتین اپنے مرد ساتھیوں کے مقابلے میں زیادہ مہارت اور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جیسے کہ توجہ، نظم و ضبط اور صبر وغیرہ۔ اس لیے عدالتی نظام میں صلاحیتوں، علم اور ہنر کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
 

News ID 1914138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha