مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔
کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ،جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مولانا گلزارِ احمد نعیمی سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
کانفرنس سے خطاب میں معروف پاکستانی سنی عالم دین مفتی گلزار نعیمی نے کہاکہ شہداء کی زندگی قابل فخر ہے اور ان کی موت تو قابل رشک ہے،جسے خدا کی آشنائی حاصل ہو جائے وہ خدا کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا فخر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جو شخص اہلبیت علیہم السلام سے جتنی زیادہ محبت کرتا ہے اسے موت بھی اتنی زیادہ سخت اور امتحان والی ہو گی اور قرب خدا پانے والے مسکراتے ہوئے چہروں کے ساتھ تختہ دار پر چڑھ جاتے ہیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اتحاد و وحدت کے پیغام کو پھیلانا ہو۔
انہوں نے مزید کہاکہ شہداء کی زندگی قابل فخر ہے اور ان کی موت تو قابل رخش ہے،جسے خدا کی آشنائی حاصل ہو جائے وہ خدا کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا فخر سمجھتے ہیں اور قرب خدا پانے والے مسکراتے ہوئے چہروں کے ساتھ تختہ دار پر چڑھ جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ