8 جنوری، 2023، 12:24 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے الجزائری ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو؛

ایران اور الجزائر کی اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی مذمت

ایران اور الجزائر کی اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی مذمت

ایرانی وزیر خارجہ نے ایک قانونی اور بین الاقوامی طریقہ کار بنانے پر زور دیا جس کا مقصد مذہبی اقدار اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے والے اقدامات کو روکنا ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے اپنے الجزائری ہم منصب رمطان لعامرہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے اہم ترین امور پر بات چیت کی اور ساتھ ہی صہیونیوں کی طرف سے مسجد الاقصی کی حالیہ بے حرمتی اور اسلامی اقدار کے خلاف فرانسیسی میگزین کے توہین اقدام سمیت خطے اور عالم اسلام تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے انتہا پسند صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور مذہبی قیادت اور دینی مقدسات کی توہین کے حوالے سے فرانسیسی میگزین کے توہین آمیز اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے ایک قانونی اور بین الاقوامی طریقہ کار بنانے پر زور دیا جس کا مقصد مذہبی اقدار اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے والے اقدامات کو روکنا ہو۔

ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے الجزائر کے صدر کو ایرانی صدر کا سلام اور تہنیتی پیغام بھی پہنچایا اور اپنے ہم منصب کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔

گفتگو کے دوران الجزائر کے وزیر خارجہ نے کارٹون کی اشاعت اور اسرائیلی وزیر کے دورے کی مذمت کی۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے بھی ایرانی اعلیٰ حکام کو اپنے ملک کے صدر کا سلام اور تہنیتی پیغام پہنچایا اور ایرانی وزیر خارجہ کو الجزائر کے دورے کی دعوت دی۔

News ID 1914073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha